گزشتہ ایک سال میں ملک بھر میں عدالتی اور پولیس حراست میں تقریباً 2000
لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے سب سے زیادہ 425 اموات اترپردیش میں ہوئی
ہیں۔
قومی انسانی حقوق کمیشن کے صدر جسٹس ایچ ایل دتو نے آج یہاں قومی انسانی
حقوق کمیشن کے یوم تاسیس
پر نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اس
سال ستمبر کے درمیان ملک بھر میں عدالتی حراست میں 1757 اور پولیس حراست
میں 192 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس کے خلاف 32 ہزار 498 شکایتیں درج کی گئیں جن میں 206 انکاؤنٹر کے سلسلے میں تھیں۔